نئی دہلی //مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے رام میلامیدان سے راشٹر پتی بھون تک پیدل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت اندریش کمار نے کی۔ یہ پیدل مارچ کشمیر مسئلے پر کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں کشمیری عوام نے حصہ لیتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو میمو رنڈم پیش کیا۔ میمو رنڈم میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پورا کشمیر ہندستان کے حوالے کیا جائے چاہئے وہ پاکستان کے قبضے میں ہو یا چین کے۔ جہاں کے باشندے پاکستان اور چین کے مظالم سے تنگ آکر اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں ہندستان کے ساتھ جانے دیا جائے۔ اس پیدل مارچ میں خاص طور پر اندریش کمار کے علاوہ گریش جویال، خورشید راجکااور عمران چودھری کے علاوہ لگ بھگ دو سو کے لگ بھگ افراد نے شرکت کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کو اپنا میمو رنڈم سونپا۔