جموں/عظمیٰ نیوز سروس/ راجوری اور ریاسی اضلاع میں کئی لوگوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ایودھیا میں رام مندر کے تقدس کی تقریب سے متعلق “قابل اعتراض مواد” پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تقریب کے درمیان، کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر “حساس مواد” پوسٹ کیا جس میں راجوری ضلع میں “پرامن ماحول کو خراب کرنے” کا امکان رہا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اسے سنجیدگی سے لیا اور ان کے خلاف ایک فرقے کے مذہبی جذبات کی توہین کا مقدمہ درج کیا۔ریاسی میں اسی طرح کے ایک معاملے میں، پولیس نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر “قابل اعتراض مواد” پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایس پی ریاسی امیت گپتا نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے سے گریز کریں جس سے علاقے میں امن اور ہم آہنگی خراب ہو۔