رام بن//ضلع رام بن کے محکمہ پی ڈی ڈی کے نیڈڈ بیسڈ ورکروں نے اپنی باقاعدگی اور بقایا جات کی ادائیگی کے لئے سب ۔ڈویژن رام بن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کی قیادت رام سنگھ اور محمد سرور کر رہے تھے۔مظاہرین نے محکمہ کے افسروں پر ڈیلی ویجروں کی غربت اور بے علمی کا فاعدہ اُٹھا کر انکااستحصال کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ بٹوت، رام بن اور بانہال الیکٹرک سب ۔ڈویژنوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں انہوںنے کہا کہ انکے حق میں دہائیوںسے کوئی انہیں باقاعدہ بنانے کے لئے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی ہے۔ایک ڈیلی ویجر محمد سجاد نے کہا کہ ہمیں محکمہ کی جانب سے کام انجام دینے کے لئے معمور کیا گیا ہے تاکہ باقاعدہ ملازمین کے کام کا بوجھ ہلکا ہو سکے ،انہون نے کہا کہ ضلع کے116غریب ڈیلی ویجر 15 سال سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن انکی ادائیگی گُذشتہ 15ماہ سے ابھی تک نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ ملازمین بھوک مری کے شکار ہو رہے ہیں۔ان احتجاجی ملازمین نے انتباہ کیا ہے کہ اگر انکے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہو غیر معین عرصہ کے ہڑتال پر جانے کو مجبور ہو جائیں گے۔