رام بن //ضلع رام بن میں یوم جمہوریہ 2018 شان و شوکت سے منانے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی قیادت میں ضلعی و سیکٹورل افسروںکا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایس ایس پی موہن لعل، اے ڈی سی رویندر ناتھ سادھو ،اے سی آر ویک پوری ،سی پی او اوتم سنگھ ،اے سی ڈی ،پی ڈی ڈی/پی ایچ ای/پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئروںاور مختلف محکموں کے سینئر افسروں ،پولیس اور فورسز کے افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم جمہوریہ کی بڑی تقریب رام بن ضلع پولیس لائنز میں منعقد کی جائے گی ،جہاں پر وی آئی پی ضلع پولیس ،آئی آر پی ،سی آر پی ایف ،ایف پی ایف، این سی سی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلاب کی جانب سے منعقد ہ مارچ پاسٹ کے بعد قومی ترنگ لہرائیں گے۔بعد ازاں مختلف تعلیمی اداروں کے طلاب کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔اجلاس میں تقریب کے سلسلہ میں سیٹنگ، روکاٹوں، سیکورٹی، ٹریفک ،پینے کے پانی و بجلی سپلائی ،صحت و صفائی اور فسٹ ایڈ ،و دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی مباحثہ کیا گیا ۔ڈی سی نے تعمیرات عامہ، صحت عامہ اور محکمہ بجلی کے انجینئروں کو روکاوٹوں ،سیٹنگ اور پینے کے پانی کے علاوہ بجلی کی بغیر خلل سپلائی یقینی بنانے کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ایگزیکٹو افسر میونسپلٹی کو اسٹیڈیم اور قصبہ کی پیشگی مناسب صفائی کرنے کی ہدایت دی گئی اور سی ایم او کو تقریب کی جگہ پر سٹاف اور ادویات کے ہمراہ ایک گشتی وین دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ضلع و ٹریفک پولیس کو تقریب کے روز سیکورٹی اور ٹریفک باقاعدہ بنانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے مختلف محکموں کے سربراہوں کو یوم جمہوریہ کی تقریب حُؓ الوطنی جذبہ کے تحت منانے کی ہدایت دی۔انہوں نے مختلف محکموں کو تقریب شنادار طریقہ سے منانے کے لئے تال میل بنائے رکھنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے تمام محکموں کے افسروں و اہلکاورں کو یوم جمہوریہ کی تقریب پر موجود رہنے کی بھی ہدایت دی۔