رام بن //ڈسٹرکٹ پولیس لائنز چندروگ ،رام بن میںیوم جمہوریہ کے سلسلہ میں فُل ڈیس ریہرسل نہایت ہی حب اُ لوطنی جوش و جذبہ سے منعقد کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی نے قومی ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میں ملٹری بینڈ، سی آر پی سیف، آئی آر پی، جے کے پی، ایف پی ایف، این سی سی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلاب کے دستوںنے مارچ پاسٹ میں شرکت کی۔ڈی سی نے پریڈ کامعاینہ کیا اور بینڈ ڈرل ،تمدنی پروگراموںبشمول لوک گیت، حُب الوطنی گیتوں اورڈانس ایٹمز کا مشاہدہ کیا۔ڈی سی نے اپنے خطاب میں یوم جمہوریہ کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور مختلف محکموں کی جانب سے یوم جمہوریہ احسن طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے مارچ پسٹ اور ثقافتی پروگرام منعقد کرنیکی سراہنا کی۔ اس موقعہ پر موجود دیگران میں ایس ایس پی، اے ڈی ڈی سی، اے ایس پی، اے سی آر ،مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہاں بھی موجود تھے۔
کشتوڑ میں یوم جمہوریہ کا فل ڈریس ریہرسل منعقد
نمائندہ عظمیٰ
کشتواڑ//کشتواڑ میں یوم جمہوریہ منانے کے سلسلہ میں بدھ کے روز فل ڈریس ریہرسل منعقد کیا گیا۔ ضلع کے چوگان گرائونڈ میں منعقد فل ڈریس ریہرسل میں ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔سول انتظامیہ، پولیس اور فوج کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس موقعہ پر موجود تھی۔مار چ پاسٹ میں 30دستوں اور کشتواڑ و ملحقہ علاقوں کے12تعلیمی اداروں کے طلاب نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر مختلف تعلیمی اداروں کے طلاب نے رنگا رنگ کلچرل پروگرام بھی پیش کیا۔فل ڈریس ریہرسل کے بعد ڈی سی نے متعلقہ محکموں ار طلاب کو یوم جمہوریہ کی تقریب شنادار ڈھنگ سے منانے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے یوم جمہوریہ تقریب میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
گول میں فل ڈریس ریہرسل
زاہد بشیر
گول// گول میں یومِ جمہوریہ کے سلسلے میں آج فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس ، سکولی بچوں نے بڑھ چڑھ پر حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا اور بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔ ہائر سکینڈری سکول گول میں ہر سال یومِ جمہوریہ کی تقریبات منائی جاتی ہیں ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول، ایس ڈی پی او گول ، ایس ایچ او گول ، پرنسپل ہائر سکینڈری سکول گول کے علاوہ بہت سارے اسکول انتظامیہ ، سول انتظامیہ نے بھی شرکت کی ۔ پولیس نے اس موقعہ پر حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر 58آر آر نے بھی شرکت کی ۔ سول انتظامیہ نے 26جنوری کے پروگرام کو بہتر طریقے سے منانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقعہ پر صفائی ستھرائی کے بارے میں بھی دیکھا گیا۔