رام بن //رام بن میں پیر کے روز ٹریڈ یونین لیڈروں کا یک روزہ کنونشن منعقد ہوا جس میں ریاستی و مرکزی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین لیڈر سی پی آئی ایم و ایم ایل اے کلگام محمد یوسف تاریگامی نے محبوبہ مفتی کی قیادت والی مخلوط سرکار پر مبینہ الزام لگایا کہ ریاستی سرکار نے عوام مخالف اور مزدور مخالف پالسیاں اپنا کر رشوت خوری اور بیروز گاری کی حوصلہ افزائی کی ہے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اہوں نے حُکام کو مزدور اور غریب کش پالسیاں اپنے سے گریز کرنے کی تنبہیہ کی اور کہا کہ کارکن ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سیاست دانوں کی خوش نودی حاصل کرنے کے لئے انکے عیزیزو عقارب میں ٹھیکہ کے ٹینڈر الاٹ کر رہی ہے اور انکے رشتہ داروں کو ان پروجیکٹوں میں ایڈجسٹ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا طریقہ اپنا کر یہ لوگ مقامی ذہانت کو فراموش کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کنٹریکٹر کمپنیاں ریاستی و مرکزی سرکار کی جانب سے تعمیر کئے جا رہے پن بجلی پروجیکٹوں.،ریلوے اور موجودہ سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ کو بہتر بنانے میں مقامی لوگوں کو کام پر لگانے سے کنارہ کر رہی ہیاور بیرون ریاست سے افرادی قوت کو در آمد کیا جا تاہے۔انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں شروع کئے گئے ترقیاتی پروجیکٹوں مقامی لوگوں کو روز گار دینے میں ترجیح دی جائے۔کنونش سے دیگر ٹریڈ یونین لیڈراں نے بھی خطاب کیا ۔