ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن پولیس نے اتوار کے روز ایک گمشدہ لڑکی کا سراغ لگایا اور اسے اس کے کنبہ کے ساتھ مل گیا۔پولیس نے بتایا کہ 10 مئی کو گول ضلع رام بن کی رہائشی ایک لڑکی (نام پوشیدہ رکھاگیا) کی گمشدگی کے بارے میں پولیس اسٹیشن گول میں شکایت موصول ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ڈی نمبر 09 مورخہ 10.05.2024 کے ذریعے گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن گول میں درج کی گئی تھی۔بعد میں ایس ایس پی رام بن انوج کمار نے لاپتہ لڑکی کا پتہ لگانے کے لئے ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔پولیس کی سرشار ٹیم نے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر لاپتہ لڑکی کا سراغ لگا لیا اور اتوار کو قانون کے تحت درکار تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اسے اس کے خاندان سے ملایا۔