رام بن// یکم جولائی سے شروع ہونے والے ایک ماہ طویل خصوصی ووٹر اندراج مہم کے آغاز کے لئے ضلع کے ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی، جو کہ ضلع کے ضلع الیکشن آفیسر بھی ہیں کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں اے ڈی سی رویندر ناتھ سادھو ،اے سی آر وویک پوری، اے سی ڈی جی ایچ کرائیپاک ،نوڈل آفیسر اسی وی ای ای پی ریاض احمد بھٹ ،ایس ڈی ایمز ،تحصیلد اروں او ردیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع الیکشن افسر نے کہا کہ خصوصی اندراج مہم کے دوران بوتھ لیول افسروں کو گھر گھر جا کر 18 سے21سال کی عمر کے مستحق وووٹران کا اندراج کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس مدت کو دوران پہلے سے رجسٹر ووٹران اپنے اعداد و شمار میں اضافہ، تخفیف ،درستی وغیرہ کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں تاہم مہم کی توجہ نئے ووٹران کے اندراج پر مبنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ہدایات کے تحت 8اور 22 جولائی2017 کو خصوصی کیمپ منعقد ہونگے جہاں پر بی ایل اوز متعلقہ پولنگ بوتھوں پر لوگوں کو ووٹر فہرستوں میں ضروری اندراج کی مدد کے لئے موجود رہیں گے۔میٹنگ میں اس سلسلہ میں بیدری کیمپ منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام کی سہولیت کے لئے ضلع میں ایک شکایاتی ازالہ سیل بھی قائم کی گئی ہے ، جہاں پر لوگ اپنے مسائل کا حل کر ا سکتے ہیں۔بعد ازاں ڈی ای او نے ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی ،جس میں خصوصی اندراج کی مہم کے دوران مختلف محکموں کے رول اور ذمہ واریوں کو اُجا گر کیا گیا ۔