رام بن // فوج کی جانب سے رام بن میں مورخہ12 سے 14 اکتوبر2018تک پونچھ، نوشہرہ، کشتواڑ ،ڈوڈہ ،ریاسی، راجوری اور رام بن اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے پیر پنچال کُشتی لیگ ’’دنگل‘‘کا اہتمام کیا گیا ۔لیگ میں کل ملا کر ساتوں اضلاع سے فی کس ایک ٹیم کا انتخاب کرکے 7 ٹیموں نے شرکت کی، جس میں مختلف وزن کے40 پہلوانوں نے شرکت کی۔لیگ کا آغاز شاندار افتتاح سے 12 ۔اکتوبر2018کو رام بن میں کیا گیا ۔مقامی لوگوں کی ایک بھاری تعداد مقابلہ دیکھنے کے لئے اکٹھا ہوئی تھی،لیگ کا فائنل میچ 14 اکتوبر2018 اتوار کو کھیلا جائے گا۔لیگ کا اہتمام آرمی کی جانب سے نوجوانون کو بااختیار بنانے اور انہیں اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا ،تاکہ نوجوانوں کی توانائی کا مثبت طریقہ سے استعمال کیا جا سکے۔