رام بن//لاء کمیشن کی سفارشات پر ایڈوکیٹس ایکٹ 1961ء میں تبدیلی لانے کے خلاف بطور احتجاج ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر بار ایسوسی ایشن رام بن نے احتجاج کیا۔ اس دوران لاء کمیشن کی سفارشات اورایڈوکیٹ ترمیمی بل کی کاپیاں نذرآتش کی گئیں۔ تاہم بعد میںایک میٹنگ کے دوران بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ ارجن سنگھ کہا کہ کل سے بار ایسوسی ایشن معمول کے مطابق اپنا کام کاج کرے گی۔