رام بن// رام بن میں جموں و کشمیرٹریڈ یونین فرنٹ کے محمد غفور دار اور ضلع صدر ارشادہ بیگم کی قیادت میں ضلع کی آنگن واڑی ورکوروں اور ہیلپروں نے ڈاک بنگلہ میں اپنے مطالبات کو لیکرایک احتجاجی مُظاہرہ کیا۔مُظاہرے میں گول، سنگلدان، بٹوٹ، اُکھڑال اور رام بن کی ورکروں اور ہیلپروں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔مُظاہرین ریاست کی تمام آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کو گُذشتہ نو مہینوں سے بند پڑے مشُاہرے کو واگُذار کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ وہ اپنے مشاہرے میں دیگر ریاستوںیعنی کہ ہریانہ اور پنجاب کے طرز پر مُشہارے میں اضافہ اور 80 فیصدی آنگن واڑی ورکوروں کو ترقیاں دینے اور ہر ایک آنگن واڑی سینٹر میں اسٹیشنری مُہیا کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔مُظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین لیڈر غفور ڈار نے سرکار اور آئی سی ڈی ایس سے ورکروں اور ہیلپروں کے مطالبات کو پورا کرنے کی تلقین کی۔بعد ازاں ٹریڈ یونین لیڈر نے ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز کا ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا۔