رام بن//گورنمنٹ ڈگری کالج ر ام بن کے طلاب کی جانب سے انتخابی فہرستوں میں خصوصی نظر ثانی کے لئے ایک بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ریلی کو کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آر کے تکو نے سویپ کے نوڈل افسر پروفیسر شاہجہاں گنائی کی موجودگی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔یہ بیداری پروگرام ووٹروں کو اپنے آپ کو بطور ووٹر رجسٹر کرنے کے لئے جامکاری فراہم کرنے کا ایک حصہ تھا۔ریلی بس اسٹینڈ سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے ڈاک بنگلہ رام بن میں اختتام پذیر ہوئی۔اس موقعہ پر مقررین نے جمہوریت میں سرکار بنانے کے لئے ووٹوں کے حق پر رشنی ڈالی اور 18سال سے زائد عمر کے غیر رجسٹر بالغ ووٹران کو اپنا نام بطور ووٹر رجسٹر کرانے کی صلاح دی،تاکہ وہ بھی سرکار بنانے میں بھی اپنا فرض نبھا سکیں۔مقررین نے کہا کہ ووٹ دینا ملک کے ہر ایک شہری کا حق ہے ،جو کہ ہر ایک کو ادا کرنا چاہیے۔ پروفیسر شاہجہاں گنائی نیانتظامیہ اور شرکا کا ایک ایسی ریلی منعقد کرنے میں تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا ۔