رام بن//جموں سرینگر شاہراہ پر کرول کے نزدیک بدھ کی دوپہر ایک تویرا گاڑی سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجہ میںڈرائیور سمیت 6لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق سرینگر سے جموں کی جانب جا رہی ایک تویرا زیرنمبر JK01N-6508ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرسڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔انہیں فوری طور سے علاج کیلئے ضلع ہسپتال رام بن میں منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے زخمیوں کی پہچان ڈرائیور ظہور احمد ولد غلام نبی حجام،تاجا بیگم زوجہ عبدالرشید،راجہ بیگم زوجہ عبدالرحمن،ظہور احمد ولد عبدالرحمن،عبدالرشید ولد محمد رمضان ساکنان ٹنگمرگ بارہمولہ کے طور پر کی ہے ۔اس سلسلہ میں پولیس نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر41،دفعہ 279 337 RPC درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔