سرینگر// پولیس اور سیول انتظامیہ میں تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ ایک آئی پی ایس افسر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی’این آئی اے اور ایک کو مرکزی زیر انتظام لداخ‘ میںڈیپوٹیشن پر روانہ کیا گیا ہے۔پرنسپل سیکریٹری محکمہ دیہی ترقی بیوپل پاٹھک کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ بلاک ڈیولپمنٹ افسر مینڈھر ایاز احمد بٹ کو تبدیل کرکے نذیر احمد بٹ کی جگہ بی ڈی اوچاڈورہ بڈگام تعینات کیا گیا جبکہ نذیر احمد بٹ کو بی ڈی او حاجن تعینات کیا گیا۔بی ڈی اوحاجن اظہر خان کو تبدیل کرکے بی ڈی او سمبل تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ دیہی ترقی میں اپنی تقرری کے منتظر سید فاروق احمد کو بلاک ڈیولپمنٹ افسر اونتی پورہ پلوامہ تعینات کیا گیا۔ بی ڈی او پونچھ شہباز چودھری کو تبدیل کرکے بی ڈی او مینڈھر جبکہ بی ڈی او بجہامہ بارہمولہ گوہر آرزو چاند اور بی ڈی او زینہ گیر وویک رتن کی موجودہ تعیناتی کا تبادلہ عمل میں لایا گیا۔ اس دوران ایس ایس پی لیہہ راجیو اوم پرکاش پانڈے کو قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر روانہ کیا گیا ہے۔ پرنسپل سیکریٹری داخلہ شالین کابرا کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی لیہہ راجیو اوم پرکاش پانڈے کو ’این آئی اے‘ میں4برسوں کیلئے ڈیپوٹیشن پر روانہ کرنے کی منظوری کے بعد ایس ایس پی سی آئی ڈی،جموں شری دھر پٹیل کو مرکزی زیر انتظام لداخ میں مزید احکامات تک تبدیل کیا گیا۔ پرنسپل سیکریٹری داخلہ کے ایک اور حکم نامہ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کارڈی نیشن پولیس ہیڈکوارٹر دانش رینہ کو ہوم گارڈ ،سیول ڈیفنس و ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ جنرل کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔
۔3چیف انجینئروں کی تقرریاں
بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے محکمہ تعمیرات عامہ میں3چیف انجینئروں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے پرنسپل سیکریٹری شیلندر کمار کی جانب سے پیر کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے مفاد میں یہ تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی۔ آردر کے مطابق پی ایم جی ایس وائی کشمیر کے چیف انجینئر رفیق احمد رفیق کو تبدیل کرکے محکمہ آر اینڈ بی میں دستیاب جگہ پر چیف انجینئر تعینات کیا گیا جبکہ اکنامک ریکنسٹریشن ایجنسی کے چیف انجینئر تنویر میر کو تبدیل کرکے پی ایم جی ایس وائی کشمیر میں چیف انجینئر تعینات کیا گیا۔حکم نامہ کے مطابق چیف انجینئر سیول مفتی عمران شاہ کو سکمز میں دستیاب جگہ پر تعینات کیا گیا۔