پلوامہ// راجپورہ پلوامہ میں مسلح افرادکے حملے میں ایک ایس پی او جاں بحق ہوا ہے۔اس حوالے سے پولیس نے کیس درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے راجپورہ کے حاجن پائین علاقے میں شام 7.55بجے جنگجوئوں نے ایک ایس پی او سمیر احمد میر ولد ولی محمد میر کے گھر میں داخل ہوکر اس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مذکورہ ایس پی او بری طرح زخمی ہوا ۔پولیس ذرائع نے بتایا اگر چہ اہلکار کو فوری طور اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی۔ادھرترال کے مڈورہ علاقے میں جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کیمپ پررات کے دوران ہتھ گولوں سے حملہ کیا۔جس دوران کمیپ میں تعینات اہلکاروں نے جوابی کاروائی کی۔ فورسز نے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے نزدیکی علاقے میں تلاشی لی۔ ادھر ترال بالا میں منگل کے روز بعد دوپہر ایک پر اسرار دھماکے کی آواز سنائی دی تاہم بعد میں پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکہ نہیں تھا۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے مڈورہ علاقے قائم سی آر پی ایف 180بٹالین کےE.coyپر جنگجوئوں نے31اور یکم جنوری کی درمیانی رات کے12:25منٹ پررائفل گرنیڈداغے،جو کیمپ کے نزدیک گر کر سماعت شکن آواز کے ساتھ پھٹ گئے ۔اس دوران فوج نے علاقے میںحملہ آوروں کی تلاش شروع کر نے کے لئے نزدیکی علاقے کی تلاشی لی تاہم اس دوران کوئی بھی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی۔ ادھر منگل بعد دوپہر ترال بالا علاقے میں ایک پر اسرار دھماکے کی آواز سنائی گئیں۔جس دوران پہلے افواہ ہوئی تھی کہ این سی لیڈر کے گھر پر حملہ ہوا ۔تاہم مذکورہ لیڈر نے افواہوں کو مسترد کیا ۔ انہوں نے بتایاکہ آواز ہم نے بھی سنی تاہم مکان کے نزیک ایسا کچھ بھی نہیںتھا۔