راجوری/عظمیٰ نیوز سروس /ضلع پولیس لائنز راجوری میں تعینات ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل ضلع پولیس لائنز میں ایک بیرک کے اندر گرنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔متوفی کی شناخت نذیر احمد سکنہ کیول بدھل کے بطور ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مذکورہ پولیس اہلکار پولیس لائنز میں موجود تھا جب وہ گر کر زخمی ہو گیا۔اسے فوری طور پر جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔دریں اثنا، پولیس نے ضروری قانونی کارروائی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔