سرینگر/ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند ۔پاک افواج کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ سوموار کو نوشیرا سیکٹر میں پیش آیا ہے جہاں کلیسان گائوں میں طرفین نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر گولیاں چلائیں۔
اس واقعہ میں زخمی شہری کی شناخت رام سروپ ساکنہ کلسیان کے طور ہوئی ہے جس کا علاج نوشیرا ہسپتال میں جاری ہے۔