جموں// ضلع مجسٹریٹ راجوری نے ڈرونز اور فضا میں اڑائے جانے والے دوسرے کھلونوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز جاری کئے جانے والے ایک حکمنامے میں کہا” قوم دشمن عناصر یونین ٹریٹری کے بعض علاقوں میں ڈرونز اور فضا میں اڑئے جانی والی چیزوں کا استعمال کر کے لوگوں کو مالی و جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں“۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ کا یہ حکمنامہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جموں شہر کے فوجی علاقوں میں گذشتہ چار روز سے ڈرونز کو مسلسل گردش کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔