راجوری//سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح ضلع راجوری میں جموں پونچھ شاہراہ پر ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔ فوج کی ایک روڑ اوپننگ پارٹی نے پیر کی صبح ضلع راجوری میں کیلار چوک کے نزدیک معمول کی گشت کے دوران ایک آئی ای ڈی دیکھی۔ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لئے فوری طور بم کو ناکارہ بنانے والا ایک اسکواڈ جائے موقع کی طرف روانہ کیا گیا اور سیکورٹی فورسز نے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کی۔ اسکواڈ نے آئی ای ڈی کا موقع پر ہی دھماکہ کیا اور اس کو ناکارہ بنایا اس طرح ایک بڑی آفت کو ٹالا گیا۔