راجوری //راجوری سے تعلق رکھنے والا پولیس کا ایک اہلکار حادثے میں لقمہ اجل بن گیا۔محمد ارشد ملک ساکن وارڈ نمبر دو راجوری جو پولیس سیکشن گریڈ کانسٹبل تھا اور اس وقت جموںکی سینک کالونی میں تعینا ت تھا،دوروز قبل پولیس جپسی سے گر گیا جس سے اس کے سر پر چوٹ آئی اور سوموارکی صبح اس نے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں دم توڑ دیا۔پولیس اہلکار کی موت کی خبر سن کر راجوری میں صف ماتم بچھ گئی اور بڑی تعداد میں لوگ لواحقین کے پاس تعزیت کیلئے پہنچے ۔