راجوری // قریب ایک ہفتے کی خاموشی کے بعدراجوری میں لائن آف کنٹرول پر ہندو پاک افواج نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئے ۔پاکستانی فوج نے پیر کی شب 6بجکر45منٹ پر راجوری میں حد متارکہ کے جھانگر علاقے میں فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے شدید فائرنگ شروع کی ۔ وہاں تعینات فوج نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی ۔تاہم اس واقعہ میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔