راجوری //جموں پونچھ شاہراہ پر راجوری ضلع میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر مخالف سمیت میں آرہی دو گاڑیوں کے مابین ہوئے تصادم میں دونوں طرف مجموعی طورپر سات افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کار زیر نمبر JK11E-0465اور JK02BF-1864کے مابین آپسی تصادم ہوا جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوں میں سوار افراد زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوںکو ابتدائی علاج معالجہ کیلئے سب ڈسٹر کٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں سے 3زخمیوں کو ابتدائی علاج معالجہ کے بعد گور نمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں کی شناخت ساگر شرما ولد سرجیت شرما ،ریتہ شرما زوجہ سرجیت شرما سکنہ راجل نوشہرہ ،پروین ملہوترہ زوجہ دویندر ملہوترہ ،دویندر ملہوترہ ولد ہری سرن ،برجیش ملہوترہ ولد دویندر ملہوترہ ،سونیناملہوترہ زوجہ برجیش ملہوترہ اور یچن ملہوترہ دختر برجیش ملہوترہ کے طورپر ہوئی ہے ۔