یو این آئی
نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے دورہ امریکہ کے آخری دن اتوار کونیشنل سول رائٹس میوزیم کا دورہ کیا اور ٹینیسی کے میمفس میں ہندوستانی کمیونٹی سے بات چیت کی۔وزارت دفاع نے پیر کو ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سول رائٹس میوزیم نے 17ویں صدی سے لے کر آج تک امریکہ میں شہری حقوق کی تحریک کی تاریخ کا گواہ رہا ہے اور یہ 1968 میں مارٹن لوتھر کنگ جونیٔر کے قتل کی جگہ کے آس پاس بنایا گیا ہے۔ اس میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ بھی ہے۔ ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، مسٹرسنگھ نے ان کی حصولیابیوں نیز سماج، سائنس اور معیشت میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔