ہالے/ عالمی نمبر ایک کھلاڑی سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے بے نایٹ پیرے کے خلاف دو میچ پوائنٹس بچائے اور 6-3، 3-6، 7-6 کی جیت کے ساتھ ہالے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔اس ہفتے ہی نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے والے فیڈرر کو پیرے کو شکست دینے میں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ انہوں نے تیسرے سیٹ کا ٹائی بریکر 9-7 سے جیت کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔ فیڈرر دو میچ پوائنٹس بچانے کے بعد جیت کی دہلیز پر پہنچے ۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے میتھیو ایبدین سے ہوگا۔اس دوران کوالیفائنگ امریکہ کے ڈینس کڈلا نے جاپان کے یویچي سگیتا کو 6-2، 7-5 سے شکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔