پلوامہ // راجپورہ اور نائرہ پلوامہ دیہات کا فورسز نے سخت ترین آپریشن کیا۔فورسز کی مختلف ایجنسیوں نے نائرہ پلوامہ کا شبانہ محاصرہ کیا جو رات بھر جاری رہا۔فورسز اہلکر منگل اور بدھ کی درمیانی رات قریب ساڑھے دس بجے نائرہ میں نمو دار ہوئے اور انہوں نے بستی کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ نائرہ کا تلاشی آپریشن رات کے تین بجے تک جاری رہا جس کے دوران مکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی بلکہ لوگوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی۔ پی دی پی یوتھ ونگ کے صدر وحید پرہ کے مکان کی بھی تلاشی لی گئی۔ ادھر نیو کالونی راجپورہ پلوامہ کا بدھ کی شام قریب چھ بجے محاصرہ کیا گیا جس کے دوران کئی مکانوں کی تلاشی لی گئی۔ اس موقعہ پر چند نوجوانوں نے فورسز پر پتھرائو بھی کیا۔