سرینگر/وادی کشمیر میں کھیلوں کے حوالے سے اُس وقت ایک تاریخی پیشرفت دیکھنے کو ملی جب خوبصورت رائل سپرنگس گالف کلب میں اپنی نوعیت کے پہلے پِچ اینڈپٹ گالف ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا ۔گالف کے اس شاندار شارٹ فارمیٹ ورژن کا جشن منانے کے لئے اس ایونٹ نے کلب کے ممبران کو ایک ساتھ جوڑا۔اس ٹورنامنٹ میں الگ الگ زمروں کے تحت64کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں ایمیٹور، سیزنڈ گالفر اور خواتین کھلاڑی شامل تھے۔اس دوران خاص طور پر ڈیزائن کئے گئے پار 3 کورس لے آئوٹ کے تحت ایک انوکھا چیلنج، ٹیسٹ کرنے کا طریقہ، شارٹ گیم اور مشکل مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ غالب ایم شاہ کی لیڈرشپ میں کام کرتے ہوئے رائل سپرنگس گالف کلب ٹیم نے سبھی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی خدمات میسر کروائی۔اس موقعے پر ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے اس ایونٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا’’سرینگر میں پار 3 ماسٹرس کے کو ملا شاندار رد عمل یہ دکھاتا ہے کہ ہندوستان میں پچ اینڈ پٹ کے لئے دلچسپی لگاتار بڑھ رہی ہے۔ رائل سپرنگس گالف کلب میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرکے کشمیر کوفخر محسوس ہو رہا ہے اور ہمیں یہ یقین ہے کہ یہ ہمارے علاقے کے اور بھی کھلاڑیوں میں جوش وخروش پیدا کرے گاتاکہ وہ بھی اس کھیل میں حصّہ لیں۔