یو این آئی
نئی دہلی//مالی شمولیت کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر بزنس کوریسپانڈنٹس کے ذریعے چلائے جانے والے مائیکرو اے ٹی ایم ملک کے دور دراز علاقوں تک بینکنگ خدمات پہنچانے کا مثر ذریعہ بن گئے ہیں۔کمپنی نے ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد مائیکرو اے ٹی ایم نصب کیے ہیں، جس کے نتیجے میں دور افتادہ دیہات اور نیم شہری علاقوں کے لوگوں کو بینکنگ خدمات باآسانی دستیاب ہو رہی ہیں۔ان مائیکرو اے ٹی ایم کے ذریعے صارفین نقد رقم نکالنے، رقم جمع کرانے، بیلنس چیک کرنے، منی اسٹیٹمنٹ حاصل کرنے، رقم کی منتقلی اور گرین پن جنریشن جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، خصوصا ان علاقوں میں جہاں بینکاری سہولیات محدود ہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مائیکرو اے ٹی ایم کے ذریعے اب تک 69.75 لاکھ سے زائد لین دین انجام دیے جا چکے ہیں۔