سرینگر//سیکورٹی کے سخت حصار کے بیچ مرکزی مذاکرات کار دنیشور شرما منگل کو وادی کے دورے پر آئے۔مشن کشمیر کے سلسلے میں یہ انکا چھٹا دورہ ہے۔شرمانئی دہلی سے سیدھے بانڈی پورہ پہنچے جہاں موصوف نے مختلف وفود سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دنیشور شرما سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے روز مرکزی مذاکارت کار دنیشور شرما کے ساتھ 17وفود نے ملاقات کی جن میں زیادہ تر مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل تھے جبکہ ضلع بانڈی پورہ کی ٹریڈرس فیڈریشن نے مذاکرات کار سے ملنے سے انکار کردیا۔