ممبئی //صحت و طبی تعلیم اور مکانات و شہری ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے رئیل اسٹیٹ اینڈ انفراسٹرکچر اینویسٹرس سمٹ2017 ممبئی میں شریک شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن پر زور دیا ہے کہ وہ دیرپا ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مل جل کر کام کریں۔وزیر موصوفہ نے کہا کہ یہ اُن کے لئے فخر کی بات ہے کہ انہوں نے اس کنکلیو میں شرکت کی جس میں ملک اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے رئیل اسٹیٹ اینڈ انفراسٹرکچر اینویسٹروں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اس تبادلہ خیال سے ملک کے دیہی و شہری علاقوں کے لوگوں کے معیار حیات میں کافی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت رہایش سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی کافی کمی ہے اور یہ اجلاس اس ضمن میں کافی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔آسیہ نقاش نے کہا کہ ملک کو ترقی کی ایک نئی ڈگر پر لے جانے کے لئے رئیل اسٹیٹ اینویسٹمنٹ میں فنڈنگ کی ضرورت ہے۔