کٹھوعہ // جموں کشمیر سکھ کونسل کٹھوعہ نے راجدھانی دہلی میں چند روز قبل ایک سکھ ڈرائیور کی پولیس کی جانب سے پٹائی کرنے کے خلاف کٹھوعہ کے ہٹالی موڑ پر جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر دہلی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اس درمیان انہوں نے جموں پٹھانکوٹ شاہراہ کو ایک گھنٹے تک مسلسل بند رکھا اور جم کر دہلی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی معطل رہی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جس طرح سے دہلی میں سکھ ڈرائیور کو پولیس کے ہاتھوں پٹائی کی گئی ہے ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انہوں دہلی پولیس کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔