سمت بھارگو +رمیش کیسر
راجوری//جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یونٹ نے دہلی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت کا زبردست جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا۔پارٹی کارکنان نے راجوری اور نوشہرہ میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے اس کامیابی کو ایک خوشگوار موقع قرار دیا۔بی جے پی کارکنان نے کہا کہ دہلی میں پارٹی کی یہ جیت ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ بی جے پی گزشتہ 26 سال سے دہلی میں اقتدار میں نہیں تھی۔راجوری اور نوشہرہ میں بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُسے پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اثر و رسوخ کی علامت قرار دیا۔بی جے پی کے رہنما راجندر گپتا نے کہاکہ ’ہم دہلی میں بی جے پی کی جیت پر بے حد خوش ہیں۔ یہ جیت پارٹی کی عوام کے لئے انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بی جے پی اسی جذبے کے ساتھ دہلی کے عوام کی خدمت جاری رکھے گی‘‘۔