نئی دہلی// قومی دارالحکومت دہلی اور مضافات کے علاقوں میں فضائی آلودگی کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر حکومت نے دہلی میں ایندھن کے لئے 'بھارت اسٹیج (بی ایس) -6' معیار کو مقررہ وقت سے دو سال پہلے یکم اپریل 2018 سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج یہاں موصولہ سرکاری معلومات کے مطابق وزارت پٹرولیم نے دہلی اور اطراف کے علاقوں میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد بی ایس -6 کو یکم اپریل 2020 کی بجائے یکم اپریل 2018 سے ہی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کمپنیوں سے پورے قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں ایندھن کے لئے بی ایس -6 معیار کو نافذ کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے ۔یو این آئی ۔