غلام نبی رینہ
کنگن/دہلی لال قلعہ کار دھماکے میں ہلاک ہونے والے بابا نگری وانگت کنگن کے بلال احمد سانگو کی جسد خاکی آج ان کے آبائی گاؤں پہنچائی گئی ۔ بلال احمد سانگو سال 2019سے دہلی میں مزدوری کررہا تھا۔دہلی لال قلعہ دھماکے میں 13افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک تصویر جو سوشل میڈیا وائریل ہوئی تھی اُسے بلال احمد کے اہل خانہ نے دیکھا تو انھوں نے شناخت کر کے فوری طور پولیس سے رابطہ کیا۔ اہل خانہ نے پولیس نے بلال احمد کی نعش کا مطالبہ کیا ۔پولیس نے انہیں یقین دلایا کہ وہ بلال احمد سانگو کی نعش لانے کے اقدامات کریں گے اور آج بلآخر بلال احمد سانگو کی نعش کو بابا نگری وانگت کنگن پہنچائی گئی ہے۔ جہاں اہل خانہ مہلوک بلال احمد کی تدفین کریں گے ۔
دہلی دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے بابا نگری وانگت کے بلال احمد کی نعش آبائی گاؤں پہنچائی گئی