سرینگر//بھاجپا صدر امت شاہ نے کہاہے کہ بھارت سرجیکل اسٹرائک اور فضائی حملے کے بعد امریکہ اور اسرائیل جیسے طاقت بن کر دنیا کے نقشے پر آگیا ہے جو دہشت گردی کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کیلئے الگ وزیراعظم کا مطالبہ کرنے والے اور افسپا جیسے قوانین کو ختم کرنے والوں اور ان کے حامیوں کو بھارتی عوام کرارا جواب دے گی۔بہار کی مختلف پارلیمانی نشستوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ کا کہنا تھا کہ کانگریس اور اسکی اتحادی پارٹیاں دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں سے مایوس ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے پہلی بار دہشت گردی پر پاکستان کو کرارا جواب دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک دشمنوں کے خلاف سختی سے نپٹا جائے ۔