فیاض بخاری
بارہمولہ //حکام کے مطابق، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے چنڈ اور دلنہ علاقوں میں ایک تیندوا جو لوگوں اور مویشیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بنا ہوا تھا، کو زندہ پکڑ لیا گیا ۔محکمہ جنگلی حیات نے بتایا کہ تیندوے کو بارہمولہ کے ورمول ہائٹس کالونی، دلنہ اور چنڈ علاقوں میں اس کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا”ہمیں علاقے میں تیندوے کی موجودگی کے بارے میںثبوت ملے تھے۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد، ہم نے مختلف جگہوں پر جال بچھا دیا تھا اور اتوار کو تیندوے کو بغیر کسی نقصان کے یا کسی کو چوٹ پہنچائے پکڑ لیا گیا،”۔ان کا کہنا تھا کہ تیندوا گزشتہ کئی ماہ سے اس علاقے میں چھپا ہوا تھا۔
دہشت مچانے والا بارہمولہ کاتیندوا پکڑ لیا گیا
