سرینگر//دون انٹرنیشنل کے 3طلاب ورلڈ کراٹے چمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ افراہ رفیق، پیرزادہ بسارت اور عبداللہ نے کولکتہ میں 25مئی سے 28مئی تک منعقدہ نیشنل کراٹے چمپئن شپ میں چاندی کے تمغے حاصل کئے اور ساتھ ہی انہیں ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے ورلڈ چمپئن شپ کیلئے منتخب کیا گیا۔ دون انٹرنیشنل کے چیئرنین شوکت حسین خان نے طلاب کو مبارک باد پیش کی اور طلباء کے انسٹرکٹروں کی کوششوں کو سراہا۔