بڈگام//وسطی کشمیر بڈگام میں شہرہ آفاق سیاحتی مقام دودھ پتھری کو رواں سال سے سرمائی سیاحت کے لئے کھولا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ پی ڈی ایف کے چیرمین اورممبراسمبلی خانصاحب حکیم یاسین نے ناظم سیاحت کشمیر محمد احمدشاہ،سی ای او دودھ پتھری ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ آفیسران کے دودھ پتھری دورہ کے دوران کیا۔اس موقعہ پر اس سیاحتی مقام میںسیاحوں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ دودھ پتھری میںموسم سرما کے مہینوں کے دوران غیر ملکی اورمقامی سیاحوں کے لئے تمام لازمی سہولیات دستیاب رکھی جائیںگی۔دریگام میں زیارت شریف حضرت شیخ نور الدین ؒ اورزیارت سید صالح خانصاحبؒ کے دوران انہوںنے بتایا کہ ان دونوں زیارت گاہوں کو عقیدتی سیاحتی سکیم کے تحت بالترتیب 5کروڑ اور1.12کروڑ روپے خرچ کرکے بڑھائو دیا جائے گا۔