سرینگر//حکام نے وسطی ضلع بڈگام میں قائم جموں کشمیر بینک کی شاخ کو اُس وقت بند کیا جب جمعہ کے روز اس میں کام کررہے دو ملازمین کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق حکام نے بینک شاخ کو پانچ دنوں کیلئے بند کیا۔
حکام نے مثبت ظاہر ہوئے ملازمین کے ساتھ رابطے میں آئے سبھی افراد کو قرنطین ہونے کی صلاح دی ہے۔