سرینگر/دو دن کی خاموشی کے بعد بھارت اور پاکستان کی افواج نے سوموار کو کنٹرول لائن پر اکھنور سیکٹر میں پھر گولیوں اور گولوں کا تبادلہ کیا۔
ایک دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اکھنور سیکٹر میں بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ گولی باری رات تین بجے شروع ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے گائوں اور چوکیوں پر مارٹر گولے برسائے جس کے بعد بھارتی افواج نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی۔
سنیچر کو دو گھنٹوں کی سرحدی گولہ باری کے بعد سے لائن آف کنٹرول پر خاموشی چھائی تھی۔