سرینگر// مرکزی مذاکراتکار دنیشور شرمانے مجوزہ دورہ ملتوی کردیا ہے۔خیال رہے پچھلے دنوں دنیشورشرمانے کہاتھاکہ وہ15 جنوری سے پھرکشمیرکادورہ شروع کرکے مختلف حلقوں وطبقوں کیساتھ اپنی گفت وشنیدکوجاری رکھیں گے ۔ اتوارکونئی دہلی سے فون پربات کرتے ہوئے دنیشورشرمانے کہاکہ ابھی انہوں نے اگلے دورے کی تاریخ کافیصلہ نہیں لیاہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ پھرجموں وکشمیرکادورہ کرنے والے تھے لیکن ابھی انہوں نے اس کیلئے تاریخ کاتعین نہیں کیاہے ۔