سرینگر//سرینگرکے اگلے دورے کے دوران کشمیرکیلئے مرکزی مذاکرات کار دنیشورشرماوادی کے دوردراز علاقوں میں جانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق دنیشورشرمااس ماہ کے اواخرمیں سرینگر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق شرما سرینگر سے باہر گھوم پھریں گے اور ان علاقوں تک جانے کی حتی المقدور کوشش کریں گے جہاں حال ہی میں تشددہوااورلوگ نے مظاہرے کئے۔ عیاں طور ووہ ضرورجنوبی کشمیرجائیں گے۔مرکزی مذاکرات کار کاسرینگر کااولین دورہ ہرطرح سے خاموش تھاکیونکہ علیحدگی پسندوں کی سبھی سیاسی جماعتیں اُن سے دوررہیں۔دنیشورنے متعددہندنوازوفوداور نوجوان کے کئی گروپوں سے ملاقاتیںکیں ۔اگرچہ دنیشور شرما نے حریت سے ملنے کی خواہش کااظہار کیا لیکن ان سے ملنے کی انہوں نے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی،انہیں کوئی دعوت نہیں دی گئی۔تاہم ایک افسر نے سیدعلی گیلانی کے ساتھ ان کے ملاقات کو طے کرنے کی کوشش کی، جو ثمر آور نہ ہوئی۔