جنیوا//عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45لاکھ43ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 3لاکھ7ہزار سے ز ائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔امریکہ میں 14لاکھ42ہزار924 افراد متاثر ہ ہیں اور 87ہزار493 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔ روس میں بھی کووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ کووڈ -19 سے سب سے زائد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 31610 افراد ہلاک ہوئے اور 2،23،885 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین میں کورونا سے 230183 افراد متاثر ہیں جبکہ 27459 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82،941 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے و الے 80 فیصد افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے ۔ یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورتحال کافی خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 1،78،994 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 27529افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 173722افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7881 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 236711افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 33998 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا سے اب تک 146457افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4055افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 116635افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6902افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں ۔