واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // دنیا بھر میں خطرناک اور ہلاکت خیز کورونا وائرس کووڈ19- سے متاثرہ افراد کی تعداد18.67 کروڑ سے زیادہ اور اب تک 40.29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دریں اثنا ، اب تک پوری دنیا بھر میں 343.58 کروڑ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 67 لاکھ 53 ہزار 958 ہوگئی ہے جبکہ 40 لاکھ 29 ہزار 721 افراد اس سے متاثرہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوگئی ہے، تاہم اس ملک میںکورونا متاثرین کی تعداد 3.38 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اوراب تک 6.07 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔