واشنگٹن /ریو ڈی جنیریو/نئی دہلی// پوری دنیا میں کورونا وائرس کے قہر میں مسلسل اضافہ کے درمیان متاثرین کی تعداد 16.19کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک اس وبا سے 33.57لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق دنیا کے 192ممالک اور علاقوں میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16کروڑ 19لاکھ تین ہزار 230ہوگئی ہے جبکہ 33لاکھ 57ہزار 979لوگں کی موت ہوچکی ہے۔
عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوئی ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد تین کروڑ 28لاکھ 95ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ تقریباً 5.85لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔
دنیا میں کورونامتاثرین کے معاملہ میں ہندستان دوسرے نمبر پر اور اموات کے معاملہ میں تیسرے نمبر پر ہے۔