واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اور خوفناک وبا کووڈ 19 کا قہر دنیا بھر میں رکنے کا اب بھی نام نہیں لے رہا ہے اور عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد اب2 کروڑ 24لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 7.85 لاکھ لوگ اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔وہیں اس مہلک وبا سے ہلاک شدگان کے معاملہ میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور ہندوستان اموات کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں 2کروڑ24لاکھ متاثر اور 7 لاکھ،؛86 ہزار،908 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 56لاکھ 62ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر اور ایک لاکھ 75ہزارافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک34 لاکھ 11ہزارکورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 10ہزارافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بدھ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد 64,531 سے بڑھ کر 28لاکھ 20ہزارہوگئی اسی دوران 1092 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 53،700 ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 28 لاکھ 20ہزارہوگئی ہے ۔ ۔کووڈ 19سے متاثر ہونے کے معاملہ میں روس دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے اوریہاں اس وبا سے اب تک9لاکھ 37 ہزارمتاثر ہوچکے ہیں جبکہ 15ہزار 990 اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے یہ ملک کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے ۔