یو این آئی
نئی دہلی// روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستانی آٹوموبائل انڈسٹری کی ملک کی معیشت میں اہم شراکت ہے اور یہ دنیا میں پہلے نمبر پر پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ گڈکری نے گھریلو آٹوموبائل مینوفیکچررز کی تنظیم ایس آئی اے ایم کے سالانہ کنونشن میں کہا کہ کچھ سال پہلے ہندوستانی آٹوموبائل انڈسٹری دنیا میں ساتویں نمبر پر تھی، آج ہم جاپان کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ سب کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے ، اگر آپ سب مل کر کام کریں تو ہم دنیا میں آٹوموبائل سیکٹر میں نمبر ون بن سکتے ہیں۔ پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے وزیر اعظم کے خواب میں اس صنعت کا سب سے اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 40فیصد فضائی آلودگی گاڑیوں کی وجہ سے ہوتی ہے ۔