یو این آئی
نیویارک// فلسطین کی حمایت کے مظاہرے دنیا بھر میں برفانی تودے کی طرح پھیل رہے ہیں۔امریکی شہر نیویارک کے بروکلین میوزیم میں درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین داخل ہو گئے۔ مظاہرین نے تاریخی میوزیم کے دروازے پر ایک بڑا بینر لٹکا دیا۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف سخت مداخلت کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔جرمنی میں بھی طلباء فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف ردعمل کیلئے سڑکوں پر نکلے۔ مظاہرین نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔اٹلی کے دارالحکومت روم کی سیپینزا یونیورسٹی میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔طلباء اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاج کیلئے کیمپس میں جمع ہوئے اور یونیورسٹی کے اسرائیل کے ساتھ تعاون معاہدے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔تورینو شہر میں میونسپل کونسل کے رکن عبداللہی احمد نے فلسطین کی حمایت میں بلدیہ کی عمارت کے سامنے فلسطینی پرچم لٹکا یا۔