سمت بھارگو
راجوری// راجوری ضلع میں منگل کوحد متارکہ کے ساتھ مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے بعد سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک ذہنی معذور زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ نوشہرہ تحصیل کے کلال بیلٹ میں ایل او سی پر ایک اہم سیکورٹی کیمپ کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی، انیل کمار، سیکورٹی کیمپ کے قریب بھاگ رہا تھا اور اس نے سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے بار بار کی وارننگ پر کوئی دھیان نہیں دیا۔ فورسز کی طرف سے پیچھا کرنے پر اس شخص نے بھاگنا شروع کر دیا اور اس کے پائوں میں گولی لگی اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کمار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔