نئی دہلی //دلی پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک کشمیری نوجوانوں کو دھماکہ خیز مواد کیساتھ گرفتار کیا ہے ، جس کے بعد اسکے ایک اور ساتھی کو بانڈی پورہ سے حراست میں لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد 20 اور 21 جنوری کی رات دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے عبدالطیف عرف عمیر دلبر کو کچھ دھماکہ خیز اشیا کے ساتھ دہلی سے پکڑا ۔وہ جیش کیساتھ وابستہ ہے اور دلی میں 26جنوری کے موقعہ پر کوئی کارروائی کرنا چاہتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ اس کی گرفتاری کے بعد دہلی پولیس نے سرینگر پولیس کو جانکاری دی۔ جس کے بعد دو آئی ای ڈی گرینیڈ کے ساتھ بانڈی پورہ علاقے سے ایک مشتبہ کو گرفتار کیا گیاجسکا نام ہلال احمد بتایا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ بم دھماکہ کی پوری سیریز کا منصوبہ بنا رہے تھے۔