سرینگر//سری لنکا کے کنڈی علاقے میں بودھوں کی طرف سے مسلمانوں کی ہلاکتوں اور انکے کاروباری اداروں و مساجد کے علاوہ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔بیان کے مطابق بار نے بین الاقوامی برداری سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور سری لنکا میں مسلمان اقلیت کے مال وجان کو تحفظ فرہم کرنے کیلئے معقول اقدامات کرے۔ اس دوران بار نے دلنہ بارہمولہ میں ایک شہری کی ہلاکت کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شہری اپنے بچے توصیف کو پولیس کی گرفت سے بچا رہا تھا،اور پولیس نے اس کو گاڑی سے کچل دیا۔بار نے مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور کو قتل کے مقدمے میں سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈرائیور نے دانستہ طور پر اس شہری کو ہلاک کیا۔اس دوران بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے دوران ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ اور ایڈوکیٹ محمد یونس بٹ کی والدہ کے علاوہ ایڈوکیٹ عامر نیاز بٹ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔